دبئی۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے اینگولڈ اور رچرڈکیٹل بورگ کو آج ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کل ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے میدان پر ایمپائرنگ کیلئے منتخب کیا گیاہے ۔ آئی سی سی نے آج ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں خاتون اور مرد زمرے کے فائنلس کیلئے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے اور یہ مقابلے شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرد زمرہ کے فائنل میں این اور رچرڈمیدان پر ابتدائی دو ایمپائرس ہوں گے جب کہ تھرڈ امپائر کی ذمہ داری راڈ ٹکر نبھائیں گے جب کہ چوتھے امپائر بروس اکسن فورڈ ہوں گے ۔ خاتون زمرہ کے فائنل کے لئے پاکستانی امپائر علیم ڈار اور ماریاس ایروسومس میدان پر امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بلی باؤڈن اور ایس روی تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔