محبوب نگر /23 فروری ( ذریعہ فیاکس ) حافظ انس عبداللہ مظاہری SSSK محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب 24 فروری بروز منگل ٹھیک صبح 11 بجے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں جلسہ سیرت النبیﷺ اور نارائن پیٹ منڈل کولم پلی میں بتاریخ 25 فروری صبح ٹھیک 11 بجے کلمذہبی اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس میں ہر مذہب کے پنڈت سیاسی قائدین اور غیر سیاسی قائدین موجود رہیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد اور کل مذہبی اجلاس کولم پلی نارائن پیٹ منڈل پر دونوں جلسوں میں غیر مسلمین کی کثیر تعداد رہے گی جس میں مولانا عبدالناصر مظاہری محبوب نگر قرآن اور دیگر مذہبی کتابوں کی روشنی میں حدا کا تصور کے عنوان پر تلگو زبان میں خظاب کریں گے ۔