کولم پلی میں عرس شریف و علماء مشائخین کانفرنس

کولم پلی /26 مارچ ( فیاکس ) مخدوم کائنات حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی قد سرہ العزیم کے 539 واں عرس شریف بمقام آستانہ قتالیہ موضع کولم پلی نارائن پیٹ منڈل محبوب نگر ضلع میں حسب عمل دار قدیم جمادی الاول کی آخری جمعرات 27 مارچ کو بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء و اہل بیت کانفرنس منایاجارہا ہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی حضرت سید شاہ عارف اللہ حسینی سجادہ نشین روضہ جلالیہ گوگی شریف اور حضرت سید شاہ صغر اللہ شاہ رفاعی صدر خلیفہ صدر چوک پنکونڈہ حضرت سید شہزاد حسینی متوالے پیراں مانوی و حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صاحب حیدرآباد حضرت سید شاہ کمال پاشاہ حسینی سجادہ نشین حیدرآباد و مولانا محمد احمد کمالی شاہ بیابانی جانشین خانقاہ بیابانی القادریہ کوتہ کوٹہ الحاج خواجہ حسن شجاع الدینخالد نظامی چشتی جلالی حیدرآباد ، الحاج حضرت اسحاق احمد قادری و دیگرمشہور و معروف مشائخین اکرام و علماء کرام و نعت خواں تشریف لارہے ہیں اور ٹھیک 10 بجے شب محفل سماع مقرر ہے ۔جس میں بنگلور سے مشہور قوال جناب محمد شبیر تاج ہمنواں و بریلی شریف سے محمدعباس صابری ہمنواں و دیگر قوال اپناکلام پیش کریں گے اور محفل جلسہ عظمت اولیاء کی نظامت محمد برہان الدین وارثی کریں گے ۔