نیویارک ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ باکسنگ آر گنائزیشن کے تحت کھیلے گئے لائٹ ہیوی ویٹ خطاب کیلئے کولمبین باکسر الیڈر الوارض اور روسی باکسر سرجی کوالیوکے درمیان ایک مقابلہ میں الوارض نے اپنے حریف سرجی کوالیو کو ساتویں راؤنڈ میں شکست فاش دی ۔ 35 سالہ کوالیو نے اس سے قبل ایک مقابلہ میں انڈرے وارڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں شکست دی تھی ۔ چنانچہ اسی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے الوارض پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کی ۔ نیوجرسی اٹلانٹک سٹی کی ہارڈ راگ ہوٹل میں ہوئے اس مقابلہ میں کوالیو نے نہایت ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل راؤنڈ تک پہنچ گئے لیکن آخری اور ساتویں راؤنڈ میں وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ان کے گرتے ہی الوارض نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان پر مکوں کی بارش کردی اور اس سال کے ایک بڑ ے مقابلہ میں وہ بالآخر کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوں نے کوالیو کو دو مرتبہ مار کر نیچے گرادیا ۔ اور تیسری مرتبہ بالآخر اپنی جیت درج کرالی اور اس راؤنڈ کا کھیل ختم ہونے میں صرف پندہ منٹ باقی تھے ۔