اجزاء : قیمہ آدھا کلو ‘ پیاز تین عدد ‘ خشخاش دو ٹیبل اسپون (پسی ہوئی) ‘ بھنے ہوئے کالے چنے آدھا کپ ، بیسن آدھا کپ ‘ نمک حسب ذائقہ ‘ لال مرچ ایک ٹیبل اسپون ‘ گرم مسالا ایک ٹی اسپون۔
پلاؤ کیلئے: چاول دو گلاس ‘ آلو آدھا کول‘ پیاز دو عدد ‘ ادرک ایک ٹیبل اسپون ‘ لہسن ایک ٹیبل اسپون ٹماٹر تین عدد‘ اچار مسالا ایک ٹیبل اسپون ‘ نمک حسب ذائقہ ‘ لال مرچ آدھا ٹیبل اسپون‘ گرم مسالا آدھا اسپون‘ سفید زیرہ ایک ٹی اسپون ‘ ہری مرچ دس عدد ‘ ہرا د ھنیا حسب ضرورت ‘ تیز پتہ 4 عدد لونگ کو کنگ آئیل تین ٹیبل اسپون ۔
ترکیب : کوفتے کیلئے ۔ قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔ اگر قیمہ نرم ہو تو مزیدبیسن ڈال کر مکس کرلیں ۔ پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں ۔
پلاؤ کیلئے : ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں ۔ جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پتہ ڈال کر فرائی کریں ۔ جب پیاز ہلکی گلابی ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ لہسن پیاز سمیت براؤن ہوجائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں ۔ پھر ٹماٹر ‘ ہری مرچ ‘ اچار ‘ لال مرچ اور نمک ڈال کر اتنا بھونیں کہ سارے مسالے یکجا ہو کر گھی چھوڑ دیں ۔ پھر آلو ڈال کر بھونیں ۔ دو منٹ بعد ڈھکن رکھ دیں ۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مسالا اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دم دیں ۔ پانچ منٹ بعد دیکھیں ‘ چاول پک گئے تو آنچ بند کردیں ۔