کوسگی۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی بی سی کالونی میں پولیس کا کارڈن سرچ عمل میں آیا جس میں محترمہ ریما راجیشوری ایس پی محبوب نگر کی نگرانی میں نارائن پیٹ ڈیویژن ڈی ایس پی اور چار سرکل انسپکٹرز مسٹر سرینواس راؤ کوسگی، نارائن پیٹ راما کرشنا، مکتھل افتخار اور مریکل اور 10سب انسپکٹرز اور 40 سیول کانسٹبلس اور 60 سی آئی ایس ایف جوانوں نے شرکت کی۔ محلے کے مکانات میں موجود تمام ارکان کی تفصیلات حاصل کی گئی۔ موٹر سیکلوں کو ضبط کرکے ڈاکومنٹ چیک کرکے انہیں دیا گیا۔ جن موٹر سیکل کے آر سی نہیں ہیں انہیں آر سی دکھا کر لے جانے کو کہا گیا۔