کوسگی /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوسگی منڈل میٹنگ ہال میں جنرل باڈی کا اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مسٹر پرتاپ ریڈی صدر منڈل پریشد نے کی ۔ اس موقع پر محترمہ پشپا لتا ایم آر او مسٹر لنگیا ایم پی ڈی او مسٹر دوما راجہ منڈل پریشد نائب صدر منڈل کے تمام سرپنچوں اور ایم پی ٹی سیز اور تمام محکموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم آر او پشپا لتا نے کہا کہ منڈل فوڈ کارڈس جاری کئے گئے جس میں فی کس کو چھ کیلو چاول دئے جارہے ہیں اور ہاسٹل اور مدارس کیلئے باریک چاول کی سپلائی کی گئی ۔ برقی اے ای نے کہا کہ کوسگی منڈل میں اسٹریٹ لائیٹس اور الکٹریک پول جہاں بھینہیں ہیں تنصیب کردی جائے گی اور اگریکلچر اور مویشیوں کیلئے پانی کی سہولت اور دانہ سپلائی کی جائے گی ۔ آنگن واڑی میں گیس سلینڈرس کی سپلائی کی گئی اور کوسگی منڈل میں مہیلا سنگمس 756 ہیں اور گرام سنگم 36 ہیں ۔ استری ندی کے ذریعہ 185 سنگموں کو 389010 لون دئے گئے سیول ہاسپٹل کوسگی میں ایک ماہ میں آوٹ پیشنٹ 18190 اور ان پیشنٹ 260 اور حاملہ خواتین کی تعداد 65 جس میں 34 خواتین کی ڈیلیوری کی گئی ۔