حیدرآباد۔/3مئی، ( پریس نوٹ ) بارگاہ حضرت صوفی شاہ سید عزیز الدین عزیز قادری چشتی صابری قلنبدی ؒ کا سالانہ عرس شریف جمعرات 5 مئی 27رجب کو ناچارم کوسگی ضلع محبوب نگر میں زیر نگرانی سجادہ نشین و متولی مولانا صوفی محمد عبدالقادر قادری چشتی صابری منایا جائے گا۔ اس موقع پر علمائے و مشائخین عظام اور قائدین قوم و ملت شرکت کریں گے۔ بعد نماز ظہر جلسہ فیضان اولیاء اللہ زیر صدارت سجادہ نشین و متولی مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ وقاری محمد احسن علی احتشام کامل جامعہ نظامیہ کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت شریف حافظ و قاری مولوی محمد خان قادری و حافظ سید فرقان احمد نقشبندی سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مہمان مقررین میں مولانا حافظ محمد عبدالباری کامل جامعہ نظامیہ، مفتی حافظ محمد شفاعت علی قادری کامل فقہ جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ جاوید اور حافظ محمد اسمعیل رضاقادری جانشین سجادہ نشین مخاطب کریں گے۔ بعد نماز عصر صوفی محمد عبدالقادر قادری چشتی صابری کے مکان ٹیچر کالونی کوسگی سے جلوس صندل برآمد ہوگا جو گشت کرتا ہوا درگاہ شریف ناچارم پہنچے گا۔ بعد مغرب صندل مالی کی رسم ادا کی جائے گی۔ بعد نماز عشاء تناول طعام 10بجے شب محفل سماع ہوگی۔