کوسگی /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ملاریڈی سب انسپکٹر آف پولیس کوسگی نے کہا کہ صبح کے وقات ایک ٹریکٹر بیجارم ندی سے غیر قانونی طور پر ریت لیکر کوسگی کی طرف آرہی تھی ہم نے کوسگی کی قریب ٹریکٹر کو ضبط کرلیا اور پولیس اسٹیشن پہونچایا ٹریکٹر کے اونر بیجارم ویریا پر ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔