کوسگی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کوسگی۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ رکن اسمبلی نے لیا۔ مسٹر ریونت ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے وقت میں نے جو وعدہ کیا تھا اسے مکمل کرنے کی کوشش میں ہوں ، کوسگی بس ڈپو کیلئے اراضی میں نے خرید کر دی لیکن وہ فائیل چیف منسٹر کے پاس رکی ہوئی ہے اور وقارآباد تا کرشنا ریلوے لائن کیلئے کوشش جاری ہے۔ اس موقع پر مسٹر راگھوا ریڈی صدر ٹی ڈی پی کوسگی مسٹر دوما راجیش اور نائب صدر منڈل پریشد مسٹر محمد آصف کوآپشن ممبر مسٹر پرتاپ ریڈی صدر منڈل پریشد کوسگی نے شرکت کی۔