کوسگی میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر ایک شخص نے بھائی اور ساتھی ہوم گارڈز کے ہمراہ ایک شخص کا قتل کردیا ۔ کوسگی ضلع محبوب نگر میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے 35 سالہ راجو کے قتل میں ملوث 40 سالہ وینکٹیا 38 سالہ کے سنتو اور نرسملو نامی ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رامو جو ریتو سہا کار سمیتی کا پروگرام آفیسر تھا ۔ کوسگی میں رہتا تھا ۔ اس کا تعلق ورنگل سے بتایا گیا ہے ۔ اس کے دفتر میں جیہ اماں نامی خاتون کمپیوٹر آپریٹر کی حیثیت سے کام کرتی تھی ۔ اس خاتون سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر خاتون کے شوہر وینکٹیا نے اس کے بھائی سنتو اور ساتھی ہوم گارڈز نرسملو کے ہمراہ اس کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔