کوسگی میں ایس ایس سی کوئسچین بینک کی تقسیم

کوسگی /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو میڈیم ہائی اسکول کوسگی میں سیاست کی ایس ایس سی کوئسچین بنک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ جناب محمد مولانا صاحب صدر تنظیم مساجد کمیٹی کوسگی جناب محمد یوسف صدر منڈل کوڑنگل تلگودیشم جناب محمد آصف منڈل پریشد کوآپشن ممبر کونسگی جناب عزیز احمد خان نامہ نگار سیاست کوسگی جناب محمد نصیرالدین نائب صدر مساجد کمیٹی جناب شیخ تحسین رکن نے طلبہ میں تقسیم عمل میں آئی ۔ مولانا نے کہا کہ طلبہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے سنہرے خواب دیکھتے ہیں ۔ لیکن اسے حقیقی شکل اس وقت مل سکتی ہے جب وہ صحیح طرح سے تعلیم پر توجہ دیں ، سلسل کوشش کریں ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں ۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس محترمہ شمیم فاطمہ اور اساتذہ محمد رفیق ، محمد یونس ، مرزا خلیل اللہ خان اکرام دورانی اور مسٹر جگنیا ضلع یو ٹی ایف جنرل سکریٹری اور دیگر نے شرکت کی ۔