کورٹلہ ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ کو ضلع بنانے کیلئے کی جارہی بھوک ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوامی نمائندوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیشنل ہاکرس فیڈریشن اڈوائزر جناب پیٹا بھاسکر ، صدر جناب شاہد ، محمد شیخ نے اپیل کی ۔ کورٹلہ کو ضلع بنانے کے سلسلے میں کورٹلہ ضلع سادہنا سمیتی کے زیراہتمام قدیم مجلس بلدیہ کورٹلہ کے سامنے منعقدہ زنجیری بھوک ہرتال 26 ویں دن میں داخل ہوئی ۔ اس زنجیری بھوک ہڑتال میں نیشنل ہاکرس فیڈریشن ممبروں نے حصہ لیا ۔ اس پروگرام میں جناب ایم ڈی ابراہیم ، جناب عرفان ، رحیم ، وحید ، زبیر احمد ، فاروق احمد ابراہیم ، ضلع سادہنا سمیتی کے ممبروں نے حصہ لیا ۔