کورٹلہ کو ریونیو ڈیویژن بنانے حکومت کے اعلان کی ستائش

سادھنا کمیٹی کا چیف منسٹر ، رکن پارلیمان کویتا اور کے ٹی آر سے اظہار تشکر

کورٹلہ ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : کورٹلہ ریونیو ڈیویزن سادھنا سمیتی کورٹلہ کے زیر اہتمام جناب سی ۔ایچ وشوا ناتھم صدر سادھنا سمیتی کورٹلہ ریوینو ڈیویزن کی صدارت میں پدما شالی بھون میں منعقد اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے صدر سادھنا کمیٹی کورٹلہ ریونیو ڈیویزن جناب چینا وشواناتھم نے کہا کہ کورٹلہ کو ریونیو ڈیویزن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سادھنا کمیٹی کورٹلہ ریونیو ڈیویزن کی جانب سے کی گئی جدوجہد کا نتیجہ ہیکہ ریاستی حکومت کو کورٹلہ ریونیوڈیویزن کا درجہ دینا کا اعلان کرنے پر مجبور ہونا پڑا اُنھوں نے کورٹلہ کو ریونیو ڈیویزن بنائے جانے کے حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان پر چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے سی آر ،کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی جناب کے ٹی آر ، شریمتی کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد ،جناب کے ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ سے اظہار تشکر کیا ۔جناب پیٹان بھاسکر سیکریٹری سادھنا کمیٹی کورٹلہ تمام افراد کا جنہوں نے کورٹلہ کو ریونیو ڈیوزیزن بنائے جانے کے سلسلہ میں چلائی گئی مہم میں حصہ لیا۔اُن سے اظہار تشکر کیا۔اُنھوں نے کہا کہ کورٹلہ کو ریونیوڈیزن بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چند نوجوانوں نے سیل ٹاور پر چڑھ کر جان دینے کی کوشش کی وہیں چند جوانوں نے جسم پر تیل چھڑکر جان دینے کی کوشش کی۔تو کچھ نوجوانوں نے کو پولیس کی لاٹھیاں کھائیں۔اُنھوں نے کہا کہ عوامی جذبات کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اور عوامی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو کورٹلہ کوریونیوڈیزن کا درجہ دینے کے اعلان کرنے پر مجبور رہونا پڑا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورٹلہ کو ریونیو ڈیویزن کا درجہ دینے کا جو اعلان کیا گیا ہے۔اُسکا سہرا سادھنا کمیٹی کورٹلہ ریونیوڈیزن اور کورٹلہ کی عوام کے سر جاتا ہے۔جناب محمدعبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ نے کہا کہ کورٹلہ کے بجائے مٹ پلی کو ریونیوڈیزن کا درجہ دئے جانے پر کورٹلہ کی عوام نے ٹی آ ر ایس پارٹی اور رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کے ودیا ساگر رائو کے خلاف پائی جانے والی ناراضگی کو دور کرنے کیلئے انتخابات کے موقع پر جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ کے جگتیال میں منعقد جلسہ عام میں اور جناب کے ٹی آر کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی اور شریمتی کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے روڈ شو کے دوران کورٹلہ کو ریونیوڈیزن بنائے جانے کے اعلان سے کورٹلہ کی عوام نے ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا ۔ اِس اجلاس سے جکولا پرساد ، راچاکنڈہ پیدّا دیویا،چندر شیکھر ،واسم بھومانندم ،جی سرینواس ،ایم چندر شیکھر ،شکاری راما کرشنا نے مخاطب کیا۔اِس اجلاس میں سی لکشمن ،پی ستیم ،گونے شنکر ، ایم پرساد ،نریش نے شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر ،تلنگانہ تلی کے مجسمہ کو پھول مالا چڑھاکر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس موقع پر کورٹلہ کو ریونیوڈیویزن بنائے جانے کے سلسلہ میں کی گئی تحریک میں حصہ لینے والے سادھنا کمیٹی کے ممبروں کو تہنیت پیش کی گئی۔