کورٹلہ۔16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن کے حدود میں واقع علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا مسٹر مدھو یشکی گوڑ رکن پارلیمنٹ نظام آباد، مسٹر ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے عوام کو تیقن دیا۔ انہوں نے کورٹلہ کے اللہ میاں گٹہ پمپ ہاؤز روڈ بھیمنی دوبہ رام نگر ہماجی پورہ، بینڈہ پلی میں 4 کروڑ کی لاگت سے شروع کردہ سی سی روڈ، ڈرینج کے کاموں کے افتتاح کے لئے بھومی پوجا کی۔ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ ، مدھو یشکی گوڑ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کو اللہ میاں گٹہ کے عوام نے تہنیت پیش کی اور انہیں کالونی کے درپیش مسائل سے واقف کروایا۔ مدھو یشکی گوڑ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ، کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ، کورٹلہ چیرمین دھرم پوری دیواستھانم ، جواڈی کرشنا راؤ ، کو محلہ حاجی پورہ میں جناب عبدالوحید سابق کونسلر محلہ بنڈہ پلی میں جناب احمد عبدالقیوم، محترمہ صغریٰ بی سابق کونسلرس نے ایم پی ، ایم ایل اے کو تہنیت پیش کی۔ محلہ بنڈہ پلی میں عوام نے ایم پی ، ایم ایل اے کو اپنے مسائل سے واقف کروایا۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست نے ایم پی سے کہا کہ مائناریٹی کارپوریشن کی جانب سے اقلیتوں کو جو قرضہ جات منظور کئے جارہے ہیں، غریب مسلم اس سے مستفید نہیں ہورہے ہیں کیونکہ بینک مینجر عوام سے ضمانت پوچھ رہے ہیں۔
ایم پی نے کہا کہ ایک لاکھ سے کم قرضہ کی ضمانت کے بغیر جاری کئے جاسکتے ہیں۔ مدھو یشکی گوڑ نے ڈاکٹر انوپ کی قیام گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی لاکھ جتن کرلیں ، علیحدہ تلنگانہ کے قیام کو روکنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے تلگو دیشم پارٹی سربراہ چندرا بابو نائیڈو اور وائی ایس آر سی پی سربراہ جگن موہن ریڈی پر علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ اس تقریب میں وینکٹیشم کمشنر مجلس بلدیہ ، تحصیلدار مدھو، پردیش کانگریس آئی سکریٹری ڈاکٹر وینکٹ سابق چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جی راجو، ڈاکٹر انوپ راؤ، ٹی آر ایس پارٹی قائدین سائنی رویندر ، محمد نعیم ، صدر کانگریس آئی کورٹلہ ٹاؤن یالم کروناکر، صدر کانگریس آئی کورٹلہ منڈل کے راجم، صدر کانگریس آئی پارٹی اقلیتی سیل محمد ریاض اور کانگریس ، ٹی آر ایس، تلگو دیشم پارٹی قائدین نے شرکت کی۔