کورٹلہ ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول کورٹلہ کے بموجب نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کے جماعت ہفتم تا دہم جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے ’’سیرت ابراہیم خلیلل اللہؑ‘‘ فراہم کی گئی تھی ۔ اس تحریری امتحان میں جماعت ہفتم تا دہم کے تقریباً 65 طلبہ نے حصہ لیا ۔ صدر مدرس جناب محمد عبدالرحیم کے مطابق ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو سیرت ابراہیمؑ سے واقف کروانا اور ان کے اندر ابراہیمؑ جیسے پاکیزہ و بلند صفات پیدا کرنا ہے ۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ اور مولانا عبدالرحیم طارق اسعدی ناظم احیاء العلوم نے امتحانات کا جائزہ لیا اور سیرت ابراہیم خلیلؑ کے عنوان پر تحریری مقابلے کے انعقاد پر صدر مدرس جناب محمد عبدالرحیم ‘ محمد غیاث الدین سلمان متعلم شعبہ حفظ کو مبارکباد پیش کی ۔ مولوی محمد واثق اور محمد عبدالرقیب اساتذہ کرام نے امتحان کی نگرانی کی ۔ جناب محمد عبدالرحیم صدر مدرس نے کہا کہ بعد ازاں طلبہ میں کلاسیس واری سطح پر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔