کورٹلہ 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کلء کوشش کرنے کا جناب کے جناردھن ریڈی اساتذہ ایم ایل سی نے تیقن دیا ۔ کورٹلہ میں سی نارے بھاون میں منعقد جگتیال ڈیویژن پی آر ٹی یو اجلاس میں انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اساتذہ کو فوری پی آر اسی 62 فیصد پیمنٹ کے اعلان کروانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ گریٹنگ طریقہ کار کو رد کرنے کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ سرکاری اسکولوں کو ترقی دینے کی کوشش کریں گے ۔ صدر ڈسٹرکٹ پی آر ٹی یو جی مہیندر ریڈی قائدین کے ستیہ نارائن جناب نرسمہا ریڈی ،دامودھر ریڈی ،پربھاکر راو ،کے کرشنا ،سرتاج احمد ،سدرشن ،سرینواس ،راجنا ،وینکٹ سدھیر نے حصہ لیا ۔