کورٹلہ /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے 2010 کے ضمنی الیکشن میں ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر 80 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے مسٹر کوالکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ایم ایل اے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلروں کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کے ناقض مظاہرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے جناب محمد ریاض صدر اقلیتی سیل کانگریس آئی پارٹی جواڈی نرسنگ راؤ گروپ نے کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلروں کے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کے ناقص مظاہرہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے جناب محمد ریاض صدر اقلیتی سیل کانگریس آئی پارٹی جواڈی نرسنگ راؤ گروپ نے کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلروں کے انتخابات میں کورٹلہ ٹاون کی عوام کانگریس آئی پارٹی جواڈی نرسنگ راؤ گروپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کو بلند بانگ دعوں کے ذریعہ مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے مسٹر جواڈی نرسنگ راؤ باغی کانگریس آئی گروپ کی کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلروں کے انتخابی نتائج تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے ایک پیغام ہیں ۔ انہوں نے تمام رائے دہندوں کا جنہوں نے ان کے حق میں ووٹ استعمال کیا اظہار تشکر کیا ۔