کورٹلہ 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب ایم ایم خان ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا جو ویلفیر پارٹی انڈیا کی جانب سے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم کے ضمن میں جناب احمد عبدالعظیم کی صدارت میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ کا اجلاس منعقد ہوا جناب احمد عبدالحلیم نے جلسہ کی نگرانی کی۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ جو نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں آتا ہے۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میںمسلمان ووٹرس کی تعداد اور ڈبلیو پی آر کے انتخابات کے سلسلہ میں کی جانے والی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں انجام دی جانے والی انتخابی مہم کی ذمہ داری و نگرانی جناب الیاس احمد خان صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ جناب محمد نعیم الدین کو سونپی گئی۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو 4 زونس میں تقسیم کرتے ہوئے کورٹلہ میونسپلٹی میں انتخابی مہم کی ذمہ داری جناب محمد عبدالمقیم کو دی گئی اور ان کے معاونین میں جناب محمد ظہیر الدین جناب عبدالوحید، جناب رفیع ، جناب سراج الدین جناب محمد عبداللطیف اور جناب محمد امتیاز ہوں گے ۔ مٹ پلی میںمیونسپلٹی کی ذمہ داری مفتی سید ضمیر سبیلی جبکہ جناب سید عثمان ، جناب عبدالرحیم، جناب محمد قمر الدین جناب عبدالحمید جناب عبدالقدوس معاونین ہوں گے ۔ملا پور منڈل کی ذمہ داری جناب محمد عبدالکبیر اور معاونین میں جناب عبدالمعیز ، آفاق احمد، جناب سراج الدین، جناب شیخ احمد اور عابد ہوں گے ۔ابراہیم پٹنم منڈل کی ذمہ داری جناب محمد امجد علی کو سونپی گئی ہے جبکہ معاون میں جناب عبدلقدیر ، جناب محمد عبدالجلیل کونڈیا اور محمد اصغر علی ہوں گے ۔ شعبہ نشر و اشاعت کی ذمہ داری کورٹلہ کے سینئر صحافی جناب محمد عبدلسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کو سونپی گئی ہے۔ ویلفیر پارٹی اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دینے کی اور فلاحی ریاست قائم کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے جتنی بھی سیاسی پارٹیاں انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔ وہ عوام کے مفاد کو کم اپنے خاندانی وراثت کو فروع دیتے ہوئے خاندانی سیاست چلا رہی ہیں انتخابات میں شراب پانی کی طرفح تقسیم کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں بد دیانت دار اور بدعنوان اور رشوت حور افراد عوامی نمائندے منتخب ہوکر آرہے ہیں اس کے بر خلاف ویلفیر پارٹی آف انڈیا پارٹی دیانتدار اور عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والوں کو سیاسی میدان میں اتار رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حلقہ پارلیمان نظام آباد سے ویلفیر پارٹی کے امیدوار جناب ایم ایم خان کو بھاری اکثریت سے رکن پارلیمنٹ نظام آباد منتخب کرتے ہوئے عوامی خدمات کا موقع دیں۔