کورٹلہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کورٹلہ 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ شہر کے حدود میںواقع اربن کالونی 28 وارڈ میں لائنس کلب کورٹلہ کے زیر اہتمام اتوار مفت آنکھوں کے معائنہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ریکوتی آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے 400 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات تقسیم کئے ۔ 30 افراد کے موتیا بند کی نشاندہی کرتے ہوئے آنکھوں کے آپریشن کیلئے ریکوتی دواخانہ منتقل کئے ۔ اس موقع پر جناب شیلم وینو چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے بات چیت کرتے ہوئے عوام سے اشیاء کو صاف و ستھرا رکھنے کو کہا ۔ اس تقریب میں صدر لائنس کلب جناب اے پروین، ڈی سی جناب جی پرکاش زون چیر مین اڈپومدھو ، جناب چاند پاشاہ ،ایکلا دیوی پربھاکر نے حصہ لیا ۔