جناب عامر علی خاں کے علاوہ ارکان اسمبلی جیون ریڈی، ودیا ساگر راؤ شرکت کریں گے
کورٹلہ۔/21 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر زمین کورٹلہ 12%مسلم تحفظا ت کے ضمن میں جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کاآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں 23فبروری 2018بروز جمعہ 3بجے دوپہر بمقام کنگس گارڈن فنکشن ہال کورٹلہ میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔اِس جلسہ عام میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ ،جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائورکن اسمبلی کورٹلہ،جناب جیون ریڈی رکن اسمبلی جگتیال شریمتی تلااوما چیرمین ضلع پریشد کریم نگر ،مہمانان اعزازی کے طور پر جناب شیلم وینوگوپال چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد رفیع الدین نائب چیر مین مجلس بلدیہ کورٹلہ مولانا سید مظہر قاسمی صدر جمیعتہ العلماء ضلع جگتیال ، جناب احمد عبدالنعیم ریاستی نائب صدر ایم پی جے ٹی ایس ڈاکٹر انوپ رائو سینئر قائد ٹی آر ایس جناب محمود علی افسر بانی و چیر مین اتحاد ملت اسلامی ہند جناب انّم انیل صدر ٹی اآر ایس، دیگر مہمانوں میں جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند جگتیال کونسلرس جناب محمد عبدالوہاب، جناب محمد ریاض، جناب محمد انور، جناب سید فہیم کو آپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ شرکت کریں گے ۔اِس موقع پر ادارہ روز نامہ سیاست کے زیر اہتمام محلہ حیدرگوڑہ میں چلائے جارہے ٹیلرنگ کوچنگ کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین و لڑکیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیںگے۔نگران کار سیاست ٹیلرینگ سنٹر محلہ نظام پورہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی، نامہ نگار سیاست کورٹلہ نگران کار ٹیلرنگ سنٹر محلہ حیدر گوڑہ جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار سیاست کتھلاپور نے مرد وخواتین سے اِس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی کنوینر 12%مسلم تحفظات کمیٹی کو کنوئینرس جناب مجیب الرحمن جناب محمد ظہیرالدین جناب مظفر احمد سجوّ، جناب اعجاز احمد، جناب محمد یونس نے کہا کہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی کورٹلہ آمد پر اُنھیں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لے جایا جائے گا ۔مسلمانان کورٹلہ خصوصاً مسلم نوجوانوں، مسلم یوتھ تنظیموں سے اِس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔