کورٹلہ میں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم

کورٹلہ۔/28ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر رائو رکن اسمبلی کورٹلہ نے چہارشنبہ کے دن ٹی آر ایس آفیس کورٹلہ میں کلیان لکشمی ،شادی مبارک کے چیکس تقیسم کئے اِس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں اُنہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریب وکمزور طبقات کی بھلائی کیلئے کئی ترقیاتی اقدامات کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بلاسودی قرضہ جات اور کئی فلاحی اِسکیمات حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ہیں۔اِنہوں نے اِن اسکیمات سے مستفید ہونے کی خواتین سے خواہش کی۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ سنکرانتی تک میشن بھاگیراتھا کے ذریعہ گھر گھر پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔غریب خاندان کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر کلیان لکشمی،شادی مبارک اِسکیم کے تحت 75,000 روپئے کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔قبل ازیں کلیان لکشمی کے تحت70 شادی مبارک کے تحت 21خواتین میں چیکس تقسیم کئے گئے ۔اِس پروگرام میں جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ ،چیر مین زراعی مارکٹ کمیٹی کورٹلہ جناب سنگی ریڈی نارائن ریڈی نائب صدر جناب انّم انیل کونسلر س ،جناب محمد انور ،جناب محمد عبدلواہاب ،جناب بٹھو سنیل ،جناب مورتاڑ لکشمی نارائنا کے علاوہ سرپنچوں ایم پی ٹی سی ممبروں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے شرکت کی۔