کورٹلہ میں روزگار فراہم کرنے میں ریاستی حکومت یکسر ناکام

گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار ٹی جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
کورٹلہ 13 /مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گریجویٹ کو روزگار فراہم کرنے میں ریاستی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ عادل آباد ‘کریم نگر ‘میدک ‘نظام آباد کانگریس ایم ایل سی اُمیدوار ٹی جیون ریڈی نے یہ بات کہی ،منگل کے دن کورٹلہ ٹاون کے سی نارے بھون میں اہم قائدین کے اجلاس کے بعد سینئر کانگریس قائدین جواڑی نرسنگ راو اور جواڑی کرشنا راو کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلے میں گریجویٹس کی جانب سے چلائی گئی مہم کو بھول کر علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد گریجویٹس کو نظر انداز کرر ہی ہے ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں تقررات کرنے کا سابق میں ٹی آریس حکومت نے وعدہ کرتے ہوئے ایک بھی بھرتی نہیں کی۔تعلیم پر توجہ نہ دیتے ہوئے ودیا والینٹرس کے ذریعہ تدریسی کام لیا جارہا ہے اور گریجویٹس کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ ڈی ایس سی کا انعقاد کروائے بغیر گریجویٹس کو دھوکہ دینے والی ٹی آریس حکومت کو گریجویٹس ایم ایل سی انتخابات میں سبق سکھانے کو کہا۔پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں دو ڈی ایس سی منعقد کرتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا سہرا اُس ریاست کے سر جاتا ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ ریاست میں گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے امکانات زیادہ ہونے کے باوجود روزگار فراہم کرنے میں ریاستی حکومت سرد مہری برت رہی ہے۔ بیروزگاروں کو بھتہ ‘خانگی شعبوں میں کام کرنے والے ملازم کے تحفظ میں ریاستی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ پی آرسی پر حکومت اپنا موقف واضح کیئے بغیر ملازموں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ قانون ساز کونسل میں گریجویٹس کی آواز اُٹھانے کیلئے قانون ساز کونسل میں اُنہیں بھیجنے کی ذمہ داری گریجویٹس پر عائد ہوتی ہے ایم ایل سی اُمیدوار کے طورپر اُنہیں کامیاب بناتے ہوئے اُنہیں قانون ساز کونسل میں بھیجنے پر گریجویٹس کی جانب سے کوشش کئے جانے پر ملازموں کے مسائل پر جدوجہد کرنے کا بعد ازاں کورٹلہ ٹاون کے مختلف سرکاری و خانگی اسکولوں کالجوں میں اساتذہ ولکچررس سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی مقامی قائدین سے مل کر انتخابی مہم چلائی ۔کورٹلہ کورٹ کے احاطہ میں بار اسو سی ایشن کے ممبروں کے ساتھ مل کر ووٹ دینے کی اپیل کی اس پروگرام میں جگتیال کے سینئر ایڈوکیٹ جگدیشور ‘مارکٹ کمیٹی سابق چیرمین ستیم راو ‘کونسلر محمد ریاض ‘تروملا گنگادھر ‘لوکنی رنجیت ‘ایم پی ٹی سی ممبر وینکٹ گوڑ ‘کانگریس کے قائدین کے راجو ‘وینکٹیش گوڑ ‘سرینواس گوڑ ‘جی پروین اور اکبر کے علاوہ کانگریس پارٹی کے قائدین موجود تھے۔