کورٹلہ یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ہونے والی کراس ووٹنگ سے امیدوار کافی فکر مند ہیں ۔ اہم سیاسی پارٹیوں کے علاوہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے والے باغی کانگریس آئی امیدوار جواڈی نرسنگ راؤ گروپ کراس ووٹنگ سے کافی فکرمند ہے ۔ ووٹرس کے ابتداء میں پارلیمانی امیدوار کو ووٹ ڈالکر بعد میں اسمبلی امیدوار کو ووٹ دینے کی بناء پر ووٹرس نے جو حلقہ اسمبلی کے امیدوار کو ووٹ دینا چاہتے تھے انہوں نے پارلیمنٹ کے امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ اسمبلی و پارلیمانی امیدواروں میں سے کسی ایک امیدوار کو نقصان ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے کورٹلہ ٹاون میں جواڈی نرسنگ راؤ باغی کانگریس آئی امیدوار جن کا انتخابی نشان اور جناب ملک معتصم خان ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے پارلیمنٹ نظام آباد کے امیدوار کا انتخابی نشان آٹو ہے ۔ دونوں کی کافی لہر دیکھی گئی ۔ جواڈی نرسنگ راؤ گروپ کو کراس ووٹنگ ہونے کا ڈر ستائے جارہا ہے ۔ جن ووٹرس نے حلقہ پارلیمانی نظام آباد جناب ملک معتصم خان کے حق میں ووٹ یہ سمجھ کر استعمال کیا کہ یہ جو ووٹ ڈال رہے ہیں جواڈی نرسنگ راؤ کے حق میں استعمال کر رہے ہیں ۔ اگر جواڈی نرسنگ راؤ باغی امیدوار کانگریس آئی پارٹی اور جناب ملک معتصم خان جن کا نشان آٹو ہے اگر یہ ووٹ جواڈی نرسنگ راؤ کے بجائے جناب ملک معتصم خان کے حق میں استعمال ہوتا ہے تو باغی کانگریس ائی امیدوار نرسنگ راؤ کو نقصان ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں چار اہم پارٹیوں کے امیدوار کومی ریڈی راملو کانگریس آئی کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ٹی آر ایس سورابی بھوم راؤ بی جے پی امیدوار جواڈی نرسنگ راؤ باغی کانگریس آئی امیدوار انتخابات میں اپنی اپنی کامیابی کے بارے میں پرامید ہیں ۔ اگر مسٹر جواڈی نرسنگ راؤ آزاد امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے ایم ایل اے منتخب ہوتے ہیں تو حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں 25 سالہ تاریخ بھر دوہرائی جائے گی ۔ کیونکہ 25 سال قبل مسٹر جواڈی نرسنگ راؤ کے والد مسٹر جواڈی رتناکر راؤ نے 1989 کے اسمبلی انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار حلقہ اسمبلی بگارام سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اگر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ٹی آر ایس امیدوار انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ان کی تیسری جیت ہوگی ۔ جبکہ کانگریس آئی امیدوار کومی ریڈی راملو ، بی جے پی امیدوار سورابی بھوم راؤ کامیابی حصہ کرتے ہیں تو حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ان دو امیدواروں کی پہلی کامیابی ہوگی ۔