کورٹلہ منڈل پریشد انتخابات کا پرامن انعقاد

کورٹلہ /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر منڈل پریشد کورٹلہ و نائب صدر منڈل پریشد انتخابات کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ صدر منڈل پریشد کورٹلہ کی حیثیت سے چینامٹ پلی ایم پی ٹی سی ممبر ٹی بھارتی نائب صدر منڈل کی حیثیت سے کاشی موہن ریڈی کوآپشن ممبر کے طور پر جناب ابراہیم منتخب ہوئے ۔ جمعہ کے دن منڈل پریشد کورٹلہ میں منعقدہ اجلاس میں وینکٹ پور گاؤں کے جناب ایم ڈی ابراہیم ٹی آر ایس اقلیتی قائد کی جانب سے صرف ایک ہی پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے پر جناب ابراہیم کا متفقہ طور پر کوآپشن ممبر منتخب ہونے کا الیکشن آفیسر مسٹر اشوک نے اعلان کیا ۔ صدر منڈل پریشد کے عہدہ کیلئے کانگریس آئی کے ایم پی ٹی امیدوار کے طور پر وینکٹ پور ایم پی ٹی سی ممبر محترمہ کوکولہ وسنتا کا نام مہاداپور ایم پی ٹی سی وی لچیا نے پیش کیا ۔ جبکہ ناگول پیٹ ایم پی ٹی سی ، وینکاگوڑ نے تائید کی ۔ صدر منڈل پریشد کے عہدہ کیلئے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے طور پر چنامٹ پلی ، ایم پی ٹی سی ٹی بھارتی کا نام یقین پور کے ایم پی ٹی سی کاشی ریڈی نے پیش کیا ۔ جبکہ موہن راؤ پیٹ ایم پی ٹی سی جناب ڈی رمیش نے تائید کی ۔ شریمتی وسنتا کو 5 ووٹ شریمتی بھارتی کو 7 ووٹ حاصل ہوئے ۔ شریمتی ٹی بھارتی ٹی آر ایس پارٹی کے صدر منڈل پرجا پریشد کورٹلہ منتخب ہونے کا الیکشن آفیسر مسٹر اشوک راؤ نے اعلان کیا ۔ نائب صدر کے طور پر یقین پور ایم پی ٹی سی کاشی موہن ریڈی کا نام ابلاپور 1 ایم پی ٹی سی سندھیا نے پیش کیا ۔ موہن راؤ پیٹ کے ایم پی ٹی سی ڈی رمیش نے تائید کی ۔ نائب صدر کے عہدہ کیلئے صرف کاشی موہن ریڈی کا ایک ہی نام پیش کئے جانے پر موہن ریڈی کا نام صدر منڈل پریشد منتخب ہونے کا الیکشن آفیسر نے اعلان کیا ۔ الیکشن آفیسرس مسٹر اشوک راؤ ، مسٹر بالاجی نے صدر منڈل پرشد و نائب صدر منڈل پریشد کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے شریمتی بھارتی موہن ریڈی جناب ابراہیم کوآپشن ممبر کو کامیابی کے سرٹیفکیٹ حوالے کیاور انہیں حلف دلوایا ۔