مٹ پلی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الیکشن ریٹرننگ آفیسر کے بموجب اس مرتبہ کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں جملہ ووٹرس رائے دہندگان 218343 ہیں ان میں مرد و احباب 107390 اور خواتین 110953 ہیں ۔ سابقہ ووٹرس 214365 میں نئے ووٹرس 3978 درج کئے گئے اور اب جملہ 219343 ہیں ۔ ابراہیم پٹنم منڈل میں 17862 مرد احباب اور 19770 خواتین جملہ 37632 ہیں ۔ ملاپور منڈل میں 18670 مرد احباب اور 19935 خواتین جملہ 38605 ہیں ۔ کورٹلہ اور مٹ پلی شہروں میں 48550 اور 38004 احباب ہیں ۔