کورئیر بوائے سے بیاگ چھین کر فرار ہونے والے دو افراد گرفتار

شمس آباد ۔ /3 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شنکراپور میں کورئیر بوائے سے بیاگ چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کو شمس آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سید امان اللہ الیاس عظیم 27 سالہ ساکن یاقوت پورہ اور بی شیش کمار لال الیاس سہیل  29 سالہ ساکن سلیمان نگر راجندر نگر جولائی تا ڈسمبر تک ایک کمپنی میں ملازمت کرچکے ہیں جنہیں کمپنی نے نکال دیا تھا جس کے بعد دونوں نے ملکر ایک منصوبہ بنایا جس کے تحت /24 جنوری کو آمیزان سے بک کیا ۔ /26 جنوری کو کورئیر بوائے محمد فہیم 26 سالہ ساکن ٹولی چوکی کو شنکرا پور میں آئی ایم ٹی کالج کے قریب بلایا اور وہاں سے اسے ٹاؤن روڈ لے گئے ۔ دونوں نے ہیلمیٹ پہن کر بائیک پر آئے اور محمد فہیم کے پاس موجود بیاگ کو لیکر فرار ہوگئے ۔ محمد فہیم کی شکایت پر شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور دونوں کو آج صبح گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پلسر گاڑی ، سیل فون اور بیاگ جس میں 19 پارسل کو ضبط کرلیا ۔ سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔