کودنڈا رام کی گرفتاری کیخلاف کلواکرتی میں لیکچررس کی ریالی

کلواکرتی۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ جے اے سی چیرمین کودنڈا رام کی گرفتاری کے خلاف کلواکرتی میں

TLF تلنگانہ لیکچررس کی قیادت میں 100 لیکچررس نے بائیک ریالی نکالی اور کودنڈا رام کی گرفتاری کی مذمت کی۔ اس موقع پر TLF کے نائب صدر سدانندم گوڑ نے کہا کہ کودنڈا رام نے تلنگانہ کے حصول میں دن رات محنت کرتے ہوئے عوام کو حصول تلنگانہ کیلئے آمادہ کیا جس کی ریاستی حکومت بھی معترف ہے۔ اب کودنڈا رام بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں چونکہ حکومت نے بیروزگاروں کو روزگار مہیا کرانے کی بات کہی تھی۔ ریاستی حکومت سے لیکچررس نے بیروزگار کو روزگار مہیا کرانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر TLF کے ذمہ داران یادیا، شیکھر، تروپتی، حاجی پاشا، راملو، سری سیلم، کرشنا، پروتال اور دیگر لیکچررس بھی شریک تھے۔