کوبیر /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر کے اطراف و اکناف مواضعات میں مستحقین وظائف 5000 کے منجملہ 1000 کی منظوری ہونے پر عوام میں مایوسی پھیل گئی ۔ بعد ازاں میڈیو کانفرنس میٹنگ میں کوہیر MPDO کو عادل آباد کلکٹر نے ہدایت دی کہ ماباقی درخواستیں پھر سے جانچ مکمل کرکے تمام اہل درخواست گذاروں کو وظیفہ جات منظوری دے دی جائے ۔ عوام کے مسائل حل کو یکسوئی کیلئے اہل گذار 5000 درخواستوں میں 4000 درخواستوں کی تعداد منظور کردی گئی جس سے مستحق عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ پنچایت سکریٹری نے کہا کہ وظائف سروے اور تقسیم کے دوران عوام کے آدھار کارڈ میں حد عمر اور ناموں میں غلطی سے رکاوٹ کا سبب بنے ۔ پنچایت سکریٹری نے عوام کو مشورہ دیا کہ کوبیر تحصیل آفس رجوع ہوکر VROs کی مدد سے آدھار کارڈ کا اندراج کریں ۔ جلد از ایم پی ڈی او کی ہدایت ملنے پر دیگر مواضعات میں وظائف تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔