کوبیر /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل ضلع عادل آباد کے گرام پنچایت کی جامع مسجد کمیٹی کو ایک صاحب خیر جن کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے ہے ۔ انہوں نے مذکورہ مسجد میں وضو خانے کا ناقص انتظام دیکھ کر 41 ہزار روپئے کا چیک مسجد کے حوالے کیا ۔ موصوف اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کی غرض سے کوبیر آئے تھے ۔ انہوں نے دوعدد بورویلس کی تنصیب کروائی تاکہ مصلیوں کو وضو کرنے کی تکلیف نہ ہو ۔ اس سے قبل گاؤں کے مصلیوں میں چندہ کرکے مسجد کے اخراجات کا انتظام کیا جاتا تھا ۔ دو بورویل کی تنصیب سے پانی کی قلت کا مسئلہ ختم ہوگیا ۔ اس موقع پر مسجد کی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ دیگر مصلیوں نے صاحب خیر کا شکریہ ادا کیا ۔