کوبیر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر ہوک آنند چوراستہ پر سب انسپکٹر چندر نائیک نے گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے ضروری کاغذات طلب کئے لائسنس نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اس موقع پر سب انسپکٹر نے کہاکہ گاڑیوں کا سرقہ بہت ہورہا ہے ، ہر گاڑی راں اپنے ساتھ ضروری کاغذات رکھنے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی مستقر پر آٹو مالکان جیپ مالکان کو تاکید کی ۔ بعدازاں تمام آٹووں اور جیپ والوں کو ہدایت دی کہ ضروری کاغذات ساتھ میں رکھیں اور ضرورت سے زیادہ مسافرین کو نہ بیٹھائیں ورنہ سخت کارروائی کا انتباہ دیا اس پولیس کاغذات چیکنگ کے موقع پر کوبیر سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار موجود تھے ۔