کوبیر میں کپاس کی خریدی کا سلسلہ جاری

کوبیر( ضلع عادل آباد)۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز
) CCI آفیسر ریتیش ٹھاکرے نے بتایا کہ کپاس کی سرکاری خریدی کا سلسلہ جاری ہے۔ زرعی مارکٹ کے احاطہ میں کپاس کا وزن کراکر پرائیویٹ کارخانہ میں بھیجی جارہی ہے لیکن 31 اکتوبر سے لے کر 8 نومبر تک کپاس 4,000 کنٹل خریدی گئی۔ کسان کپاس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ CCI آفیسر نے کہا کہ کپاس کی سرکاری خریدی کی حد 4,050 تک ہی محدود ہے۔ کسان اس قیمت کو لے کر بہت پریشان ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کپاس کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔