کوبیر( عادل آباد )۔ /7اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر سرکاری دواخانہ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشش ریڈی نے بتایا وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ ملیریا، ڈینگو سے اطراف و اکناف مواضعات کے عوام متاثر ہیں۔ طبی جنرل کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کیمپ کے ذریعہ عوام کا چیک اپ کرتے ہوئے ادویات تقسیم کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈینگو سے متاثر کوبیر منڈل کی خاتون نرس کا تین سالہ لڑکا پچھلے آٹھ دن سے ڈینگو بخار کا شکار تھا، علاج کے دوران ڈینگو بخار کے سبب اچانک اس معصوم بچے کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکاری دواخانہ کا پورا اسٹاف ڈاکٹر شیام سندر کے ہمراہ پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا۔ اس طرح ڈاکٹر اشیش ریڈی نے خصوصی رپورٹ پیش کی۔