کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل میں چیک پوسٹ ہونا بہت ضروری ہے ۔ چونکہ بھینسہ سے کوبیر کیئے 2 روڈ نکلتی ہے ۔ پہلا گڈانا واگو چونڈی گرام پنچایت سے لیکر کوبیر ہوتے ہوئے سیدھا مہاراشٹرا اور دوسری روڈ نرمل بائی پاس سے پارڈی گرام پنچایت سے لیکر کوبیر سے ہوتے ہوئے سیکدھا مہاراشٹرا کو غیر مجاز طور پر مال کی منتقلی ہو رہی ہے ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں دو لاری تور تنقیح کے دوران ضبط کرکے کچھ ہفتے بعد بھینسہ میں تور کو ہراج کیاگیا اور دوسری مرتبہ مہاشٹرا میں ہونے والا ساوانی چوبینہ کو ضبط کیا گیا ۔ چند روز قبل مہاراشٹرا سے کپاس فروخت کیلئے کوبیر کاٹن فیاکٹری CCI خریدی کے دوران عوام کو احتجاج پر ID پیش نہ کرنے کی بناء پر مہاراشٹرا کپاس خریدی روک دیا گیا ۔ چاول کو لاریوں کے ذریعہ غیر مجاز طور پر بہ آسانی پولیس کو آنکھوں میں دھوپ جھونک کر کوبیر سے مہاراشٹرا سے منتقلی کیا جارہا ہے۔ لہذا تمام تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوبیر منڈل کے مین روڈ ویویک آنند چوراستہ کے قریب چیک پوسٹ بنایا جائے ۔ کوبیر چیک پوسٹ قائم ہونے پر بلاک مارکیٹنگ کو آسانی سے روکا جاسکتا ہے ۔