کوبیر میں پولیس پٹرولنگ کے وقت شراب ضبط

کوبیر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شام کے اوقات 8 بجے پولیس پٹرولنگ کے دوران مالیگاؤں کے قریب چوراستہ پر دو افراد نظر آئے ۔ شک کی بنیاد پر سب انسپکٹر چندر ناٹک بھوانے پکڑ کر پوچھ تاچھ کی ۔ اس دوران دونوں افراد نے نام ، پتہ ، وکاس عمر 24 سال ، کمار عمر 42 سال مستقر بھینسہ کے رہنے والے پائے گئے ۔ بعد ازاں کوبیر سب انسپکٹر نے دو کارٹون شراب برآمد ہونے کے جرم میں دونوں کو شراب کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ علاوہ ازیں کوبیر پولیس اسٹیشن لاکر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔