کوبیر میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

کوبیر ۔ 22 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے MPDO آفس میں ہفتہ واری دربار میں اطراف و اکناف مواضعات کی عوام نے مسائل کی یکسوئی کو حل کرنے کی درخواستیں پیش کی ۔ اس دوران عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دیہائی علاقوں میں بیت الخلاؤں کا تعمیری کام مکمل نہیں ہوا ان ہی مسائل کو لیکر ہر ہفتہ واری پرجاوانی میں سرکاری عہدیداروں کو درخواستیں پیش کی گئی لیکن نظرانداز کیا جارہا ہے اور بنک میں سبسیڈی لون بھی صحیح وقت پر نہیں دیا جارہاہے اس طرح سے ایسے کئی مسائل ہے جو ابھی تک عمل آوری نہیں ہورہی ہے لہذا عوام ضلع کلکٹر سے اپیل کی کہ سرکاری دفاتر پر اچانک دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لینے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار پربھاکر ، سوپرنٹنڈنٹ نونیت کمار کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران موجود تھے ۔