کوبیر میں ٹیکہ اندازی کی ٹریننگ کا انعقاد

کوبیر /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آئش ریڈی نے کہا کہ چند دن پہلے کوبیر سرکاری دواخانے سے ٹیکا اندازی ٹیریننگ دی گئی جس میں ڈاکٹر شیام سندر فارماسسٹ خواجہ سعدالدین اسٹاف نرس سیما فرحین شامل تھے ۔ گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پر ڈاکٹرس نے ٹیکا اندازی ٹریننگ کی ٹریننگ دی ۔ کوبیر اطراف و اکناف کے تقریباً 20 مواضعات میں چیک اپ مکمل ہوا اور دیگر 22 مواضعات میں طبی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران عوام کے بچوں کو ٹیکہ لگوانہ بہت ضروری ہے ۔ اس لئے طبی کیمپ مواضعات میں وبائی امراض چیک اپ کے دوران ساتھی ٹیکا اندازی کا انتظام بھی کیا گیا ۔ جس سے بچوں کو کوئی جسمانی ہو یا وبائی امراض سے نقصان نہیں ہونا پائے گا ۔ عوام اور بچے صحتمند اور محفوظ رہ سکتے ہیں ۔