کوبیر منڈل ( ضلع عادل آباد ) ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر مستقر ایم پی ڈی او آفس میں عہدیداروں اور اطراف و اکناف 20 گرام پنچایتوں سے آئے ہوئے عوامی نمائندے MPTC – ZPTC اور سرپنچس نے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ بعدازاں ایم پی ڈی او وناجا نے خطاب میں کہا کہ کوبیر منڈل کے مختلف مواضعات میں بورویل نہ ہونے پر اور ناکارہ بورویلس سے عوام کو پینے کے پانی کیلئے تکلیف ہونے پر اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے عوامی نمائندوں سے شکایت کی تھی مواضعات کو عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ چند مواضعات میں اپریل اور مئی کے مہینے میں پینے کے پانی کی قلت والے مواضعات علاقوں کا سروے کریں اور جہاں کہیں بھی ناکارہ بورویل ہیں وہ ٹھیک کروائیں اور شدید پانی قلت والے دیہات میں بورویل نہ ہونے پر بورویل ڈالنے کا انتظام کریں۔