کوبیر میں عوامی مسائل کی عدم یکسوئی سے مشکلات

کوبیر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل میں میجر گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا ۔ کوبیر گرام پنچایت میں مختلف کاموں میں لگاتے ہوئے فنڈس کے تعلق سے اجلاس کو واقف کروایا ۔ لیکن ارکان نے صاف صفائی کے ناقص انتظامات کے تعلق سے شکایت کرتے ہوئے ہنگامہ کردیا ۔ گلی کوچوں میں سڑکیں خستہ حالت میں ہے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ۔ ایم پی ڈی او وناجہ نے عوامی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدیدار من مانی چلارہے ہیں۔ وقت کی کوئی پابندی نہیں ۔ کوبیر ایم پی ڈی او کو عوام نے یادداشت پیش کی ۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اسی دوران عوامی منتخب نمائندوں اور عوام کے دوران بحث و تکرار کے سبب ایم پی ڈی نے بھی لنچ ٹائم کا بہانہ بناکر گرام سبھا سے چلی گئی ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ لیکن مستقر کوبیر گرام پنچایت میں صفائی کے ناقص انتظامات سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ سوچھ بھارت کی آواز تو لگائی جارہی ہے ۔ لیکن صفائی پر عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔ تین مہینے میں ایک بار گرام سبھا کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ لیکن عوام مسائل کو نظر انداز کرکے گرام سبھا کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر سے اپیل ہے کہ کوبیر گرام پنچایت کے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر کو ہدایتدیں وہ کبیر منڈل کا دورہ اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔