کوبیر /21 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے اطراف و اکناف گرام پنچایتوں کے 72 اسکولس کے تمام ہیڈ ماسٹرس کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایم ای او بی چندر کانت نے اپنے خطاب میں ہدایت دی کہ سی سی ای ماڈل کے تحت جو طلبہ کو تعلیم دی جا رہی ہے، اس کا اہم مقصد طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بار بار ان کا امتحان لیں اور طلبہ پر خصوصی توجہ دیں۔ طلبہ کو کھیل کود کے معاملے میں آگے رکھیں اور مڈڈے میلس کا خاص خیال رکھیں، اس طرح طلبہ کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں اسکول میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر بی چندر کانت منڈل ایجوکیشن آفیسر، اسکولس سی پی پی ایس اور تمام گرام پنچایتوں کے ہیڈ ماسٹرس موجود تھے۔