کوبیر میں تلگواساتذہ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کوبیر۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل ZP ہائی اسکول میں تلگو میڈیم سرکاری اساتذہ کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے میں کافی معاون ثابت ہوگا۔ بعد ازاں ہائی اسکول صدر مدرس کے سدانند نے اپنے شریک اساتذہ اور ریسورس پرسن سے خواہش کی کہ تربیتی پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کریں۔ طلباء کے معیار کو بلند کرنے کا انہوں نے مشورہ دیا اور اساتذہ کو تربیتی کلاسیس سے مکمل استفادہ کرتے ہوئے طلباء کے معیار کو بہتر بنانے اور اپنے آپ کو جدید نصاب سے ہم آہنگ ہوتے ہی تدریس کو موثر بنانے کی خواہش کی۔ ریسورس گارڈنس 26نومبر سے 27نومبر تلگو مضمون پر پانچویں، چھٹویں اور ساتویں کے درسی کتب کے تحت کوبیر و اطراف و اکناف کے گرام پنچایت ٹیچرس کے علاوہ پارڈی، ڈوڈرنہ، سرپلی، نگوا، چونڈی اور دیگر اسکولس کے اساتذہ کو تربیت دی گئی۔ اس تربیتی پروگرام کے موقع پر ZP ہائی اسکول کے تمام ٹیچرس موجود تھے۔