کوبیر میں بیڑی کمپنی سروے جاری

کوبیر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کوبیر میں بیڑی اور سیگار یونین ضلع عادل آباد چیرمین ایپا لکشمن نے کہا مستقر اور اطراف و اکناف کے مواضعات میں سروے کیا جارہا ہے ۔ سروے میں کوبیر منڈل سوناری گرام پنچایت چونڈ گرام پنچایت راجو گرام پنچایت پارڈی گرام پنچایت اور دیگر گرام پنچایتوں میں بیڑی کمپنی سروے جاری ہے بعدازاں بیڑی کمپنی میں کام کرنے والے مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے کے چندرشیکھرراو وزیراعلی نے Go 401 کے تحت بیڑی کمپنی مزدوروں کو پنشن دینے کا وعدہ کیا تھا اب تک عمل آوری نہ ہونے پر تمام بیڑی کمپنی کے ورکرس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بیڑی کمپنیوں میں ہڑتال کرنے مزدوروں نے یادداشت پیش کی اس سروے کے دوران CITU ضلع چیرمین ایپا لکشمن نے جائزہ لیتے ہوئے تمام بیڑی یونین مزدوروں کو تیقن دیا کہ وزیراعلی سے نمائندگی کی جائے گی ۔ اس بنیاد پر بیڑی یونین مزدوروں کو پنشن منظوری حل کیلئے بہتر انتظامات جلد از جلد کئے جائیں گے ۔