کوبیر میں بیڑی مزدوروں کا احتجاجی دھرنا

کوبیر(ضلع عادل آباد) یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے ایم پی ڈی او آفس میں مستقر کوبیر بیڑی ورکرس خواتین بڑی تعداد جو کہ وظائف کی عدم منظوری پر عہدیداروں پر سخت برہمی اختیار کی چونکہ چار دن سے لگاتار شریمتی وناجا ایم پی ڈی او کی غیر حاضری ہے جس کے سبب دیگر آفس کے عہدیداروں سے وظائف نہ ملنے کے تعلق سے تکرار کرتے ہوئے یادداشت پیش کی ۔ حکومت کی جانب سے تمام بیڑی مزدوروں کو ہر ماہ 1000/-روپئے منظور ہونے پر اب تک وظیفہ تقسیم نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں بیڑی ورکرس کے پاس پی ایف بھی موجود ہے لیکن انہیں ابھی تک وظیفہ منظور نہیں کیا گیا ۔ بیڑی مزدور خواتین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ تمام پی ایف رکھنے والے بیڑی ورکرس کو وظیفہ جاری کیا جائے ۔ بیڑی مزدور یونین خواتین وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ ان کے مسائل حل کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات لینے پر زور دیا ۔ بعدازاں عہدیداروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا ۔ بیڑی مزدور خواتین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوبیر مستقر بیڑی ورکرس میں وظائف تقسیم نہیں ہوئے ۔ ایک ہفتہ سے روزآنہ ایم پی ڈی او آفس کے چکر کاٹنا پڑرہا ہے لیکن آج ہمارے مطالبہ کو حل نہ کرنے پر مجبور ہوکر دھرنا منظم کرنا پڑا ۔ اگرچہ ہمارے مطالبہ جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ دن بہ دن عہدیداروں کو لاپرواہی سے حکومت کی جانب سے عوام کو فلاح و بہبودی کیلئے فلاحی اسکیمات سے محرومی کا خدشہ ہے ۔ حال ہی میں چند مہینے پہلے آسرا اسکیم کے تحت مستحقین کو وظائف تقسیم نہ کرنے پر پنچایت سکریٹری کو معطل کردیا گیا ۔ ٹھیک اُسی طرح سے ضلع کلکٹر کو چاہیئے کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کوبیر منڈل کا اچانک دورہ کرتیہ وئے تمام محکمہ دفاتر کا جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کے مشکلات کو آسان کریں ۔ چونکہ مستقر اور مواصعات سے عوام اسکیمات کے متعلق معلومات کیلئے دفاتر پہنچنے پر عہدیدار غیر حاضر رہ رہے ہیں اور دیگر عہدیداروں سے اسکیمات سے استفادہ کے تعلق سے پوچھے جانے پر نظرانداز کیا جارہا ہے اور عہدیداروں کے خلاف شکایت کرنے پر فلاحی اسکیمات میں کوئی بھی وجہ بتاکر رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔ لہذا ضلع کلکٹر سے اپیل ہے کہ عوامی درپیش مسائل پر عمل آوری کریں ۔