کوبیر ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل سرکاری دواخانے میں اطراف و اکناف مواضعات سے آئے ہوئے تمام آشا ورکرس کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کے دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشش ریڈی نے آشا ورکرس کو ہدایت دی کہ بچوں کو وقت پر ٹیکہ لگوانا بہت ضروری ہے ۔ جس سے بچوں کو کوئی جسمانی یا وبائی امراض سے نقصان نہیں ہوتا اور بچے صحتمند اور محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ بعدازاں تمام آشا ورکرس فارمیسیٹ خواجہ سعید الدین کی نگرانی میں ٹیکہ اندازی اور ادویات تقیسم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر آشش ریڈی آشا ورکرس کے علاوہ دیگر اسٹاف بھی موجود تھا ۔