کوبیر۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں نے سرکاری خریدی کی اطلاع پاکر کوبیر کے اطراف و اکناف کے گاؤں والے کپاس فروخت کیلئے زرعی مارکٹ پہنچے ۔ آج زرعی مارکٹ میں سی سی آئی آفیسر ریتین کے ہاتھوں زرعی مارکٹ احاطہ میں کپاس خریدی کا آغاز عمل میں آیا ۔ گورنمنٹ سی سی آئی کے تحت کپاس کی قیمت فی کنٹل 4050 طئے کی گئی ہے ۔ زرعی مارکٹ میں خریدی کے پہلے دن ہی 50سے 60 بیل گاڑیوں کا منظر دکھائی دے رہا تھا ۔ کسان پرائیوٹ کپاس خریدی سے چھٹکارا پایا کیونک پرائیوٹ خریدار کپاس میں کچھ بھی نقص نکال کر یا میچر کے نام پر خریدی میں کمی پائی جارہی تھی لیکن سرکاری خریدی انصاف کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اسی لئے کسانوں میں خوشی کی لہر پائی گئی ۔ زرعی مارکٹ سکریٹری نے کپاس فروخت کیلئے بیل گاڑیوں کا استقبال کیا اور بیل جوڑیوں کو پانی کا انتظام کیا ۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ اپنی شناخت کیلئے پٹہ دار پاس بک ‘ می سیوا سے حاصل کردہ پانی نقل ویلیج ریونیو کے تحت حاصل کردہ صداقت نامہ سرٹیفیکٹ اور آدھار کارڈ ایک کاپی بینک اکاؤنٹ پاس بک ضرور لائیں ۔ اس موقع پر زرعی مارکٹ سکریٹری مدھو ‘ ایم پی ٹی سی ‘ اے ایم سی ماضی چیرمین چندر شیکھر ‘ کمیشن ایجنٹ اور امین پٹیل دیگر آفس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔