کوبیر( ضلع عادل آباد) ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل پریشد آفس میں اعلیٰ عہدیدار ایم پی ڈی او وناجہ ایک ماہ میں مرضی کے مطابق صرف 10دن اپنے عہدہ پر فائز رہتے ہوئے سرکاری خدمات انجام دیتی ہے ۔ ہر مہینہ 20دن غیر حاضر رہنے سے عوام کو روزآنہ آفس کے چکر کاٹنا پڑرہا ہے ۔ اس طرح سے عوام مواضعات سے سفر کر کے آنے میںمشکلات ہورہی ہے ۔ ایم پی ڈی او کی غیر حاضری پر سرکاری اسکیمات سے محرومی ہورہی ہے ۔ عوام نے کوبیر نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو دیہی علاقوں میں سروے کیمطابق اس معاملہ میں بتایا کہ تین میں جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر عوامی نمائندوں نے ایم پی ڈی وا کے خلاف عوامی شکایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی تھی ۔ عوام سرکاری اسکیمات سے محرومی کے سبب ایم پی ڈی کو غیر ذمہ دار لاپرواہ عہدیدار ٹہراتے ہوئے ضلع کلکٹر سے تبادلہ کرنے کی اپیل کی اور تحریری یادداشت پیش کی تھی ۔ چھ ماہ کا عرصہ ہوا اس معاملہ کی یکسوئی پر ابھی تک عمل آوری نہیں ہوئی ۔ ایم پی ڈی او کی غیر حاضری پر عوام کو سرکاری اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ عوام کی تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹرکو چاہیئے کہ جلد از جلد مسئلہ کی یکسوئی کیلئے زور دیا ۔