کوبیر (ضلع عادل آباد) /3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے مواضعات کے عوام کو مفت میگا طبی کیمپ گاؤں کے ذمہ داروں کے تحت رکھا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرس اسوسی ایشن اراہنا نرسنگ ہوم بھینسہ کی جانب سے ڈاکٹر راجہ ریڈی نے مفت چیک اپ کیا۔ اس موقع پر تقریباً پندرہ ڈاکٹرس نے صبح دس بجے سے شام چار بجے تک عوام کی تشخیص کی اور مفت ادویات تقسیم کئے۔ صبح ہی سے 22 گرام پنچایت کے 23 دیہاتوں کے ہزاروں عوام نے اس پروگرام میں شریک ہوکر میڈیکل چیک اپ کروائے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر کوبیر ڈی رمیش بھی پولیس عملہ کے ساتھ، کوبیر کے سرپنچ، ایم پی ٹی سیز، زیڈ پی ٹی سیز کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔