کوبیر ایریا ہاسپٹل کی خستہ حالت

کوبیر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشش ریڈی نے نمائندہ سیاست کو ہاسپٹل کی خستہ حالی سے واقف کرایا اور کہاکہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت تعمیر کردہ ہے جو کافی بوسیدہ ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال رکن اسمبلی وینو گوپال چاری کے دور میں ایریا ہاسپٹل کی خستہ حالت کو دیکھ کر 55 لاکھ روپئے منظور کئے تھے۔ ہاسپٹل کے بازو احاطہ میں سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا تھا۔ بنیادی کام بیسمنٹ سے لے کر راڈ پلر تک تکمیل ہوا۔ اس کے بعد فنڈ وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے کنٹراکٹر نے کام روک دیا۔ دو سال کا عرصہ ہوا کام بند ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر آشش ریڈی نے کہاکہ چیک اپ اور ادویات کا بہتر انتظام ہے لیکن ہاسپٹل کی خستہ حالت سے مریضوں کو شریک کرنے کے بعد ہال میں چیک اپ کیا جارہا ہے۔ اور ہال میں ہی ادویات رکھے جارہے ہیں۔ اس طرح سے مریضوں اور دواخانہ کے اسٹاف کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ہاسپٹل میں سہولت نہ ملنے پر مریضوں کو بھینسہ سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ موجودہ رکن اسمبلی وٹھل ریڈی سے گذارش ہے کہ کوبیر منڈل ایریا ہاسپٹل کا دورہ کریں۔