کوبرا کی وجہ سے انگلش ٹیم کی پراکٹس متاثر

کینڈی۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا کے دورے پر موجود انگلینڈ کی ٹیم تیسرے میچ کیلئے کینڈی پہنچی اورجب ٹیم پراکٹس کیلئے پالے کیلی اسٹیڈیم پہنچی تو وہاں ایک بن بلائے مہمان کی آمد نے انگلش ٹیم کی پراکٹس میں خلل ڈال دیا۔ انگلش ٹیم میدان میں ٹریننگ کر رہی تھی کہ اسی دوران وہاں ایک سانپ نے داخلہ لیا اور مہمان ٹیم پراکٹس روکنے پر مجبور ہو گئی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے واقعہ کی ویڈیو بھی شائع کی جس میں میدان کا عملہ کو ’’کوبرا سانپ‘‘ کو پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔