کوارٹر فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی : سنگا کارا

سڈنی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار سری لنکن بیٹسمن کمار سنگاکارا نے رواں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کے مقابل شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔ کوارٹر فائنل میں ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی سنگاکارا کا شاندار ونڈے کیریئر ختم ہو گیا لیکن انہوں نے اپنے آخری ورلڈ کپ میں مسلسل چار سنچریاں بنا کر ونڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرکے اسے یادگار بنا ڈالا۔